چشتیہ نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل میلاد

چشتیہ نعت اکیڈمی کے زیر اہتمام محفل میلاد

لاہور (پ ر)چشتیہ نعت اکیڈمی کے بانی حاجی عبد الرزاق چشتی کے زیر اہتمام 6ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ بسلسلہ جشن عید میلاد النبی زیر صدارت حاجی محمد شاہد خلیفہ بمقام چشتیہ ہاﺅس 154ڈی ون گجر پورہ سکیم شمالی لاہور میں ہوئی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے اُسامہ یونس نے کیا جبکہ مہمان خصوصی ممتاز عالم دین علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی، بانی و سرپرست اعلیٰ انجمن بہار اسلام شمالی لاہور تھے ۔

جبکہ ممتاز نعت خواں اظہر حسین قلندری ،حاجی عبد الرازاق چشتی ، طیب سیفی ، اورنگ زیب ، قاری محمد افتخار ، حاجی بشارت علی ، محمد عمران و دیگر نے بارگاہ رسالت ماب کے حضور گلہائے عقیدت پیش کئے ۔ اس موقع پر علامہ پیر محمد عباس مجددی سیفی نے عشق مصطفیٰ پر تفصیلی خطاب کیا۔

 نقابت کے فرائض حافظ محمد فیصل سیفی نے سر انجام دیئے اختتام پر خصوصی دعا کی گئی اور لنگر شریف تقسیم کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...