دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے،کامران سیف

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے،کامران سیف

 لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق)لاہور کے جوائنٹ سیکرٹری میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے فوجی عدالتوں کا قیام خوش آئند ہے ،فوجی عدالتوں کے مخالفین امن کی راہ میں روڑے اٹکا رہے ہیں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ،دہشتگردی ایک ناسور ہے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑا جائے تاکہ ملک میں امن و سکون ہوسکے اور عوام کی جان و مال کو تحفظ حاصل ہومیاں کامران سیف نے کہا کہ آئین میں متفقہ ترمیم کیلئے مسلم لیگ( ق )سمیت تمام محب وطن جماعتوں نے مشترکہ طورمتفقہ ترمیم کی جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے پاک افواج ہی بیرون سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں امن و امان اور دہشتگردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں اسی لیے فوجی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا گیا تاکہ دہشتگردوں کو فوری طور پر کڑی سے کڑی سزائیں موقع پر ہی دی جاسکیں

تاکہ کسی کو ملک میں تخریبی کارروائیوں کی ہمت نہ ہوسکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...