46لاکھ روپے کے سرکاری ڈومیسٹک گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات

46لاکھ روپے کے سرکاری ڈومیسٹک گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات

لاہور( خبرنگار) گیس چوروں کے خلاف سخت کاروائی کی پالیسی کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے ایم ۔ڈی سوئی ناردرن عارف حمید نے مزید 46 لاکھ روپے کے سرکاری / سپیشل ڈومیسٹک گیس بل نادہندگان کے کنکشن منقطع کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جس پر گیس کمپنی کی ٹیموں نے لاہور سمیت اسلام آباد ریجن6 ، راولپنڈی ریجن 20 ، بہاولپور ریجن 1 ، گجرات ریجن 1 کے 28 کنکشن منقطع کئے ہیں۔ جس میں اسلام آباد ریجن میں کیڈٹ کالج کشمیر پوائنٹ مری کے ذمے 997,210 روپے، جامع مسجد بھادانہ کالان اسلام آباد 169,880 روپے، پاپولیشن ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ اے ہسپتال اٹک 120,090 روپے، بار روم ڈسٹرکٹ کورٹ اٹک 117, 690 روپے، سیکرٹری مسجد ویلج دھرنال فتح جنگ کے ذمے 117,100 روپے، جامع مسجد محلہ مسلمہ آباد ویلج صدقل فتح جنگ 116,760 روپے۔اسی طرح راولپنڈی ریجن میں جامع بنت عائشہ چاکرہ روڈ راولپنڈی کے ذمے 328,300 روپے، انٹی نارکوٹکس لاء انفورسمنٹ سکول پارک ویو مارگلہ راولپنڈی 183,370 روپے، تحصیل آفس تالاگنگ چکوال 172,050 روپے، ایس ڈی او بلڈنگ آفس جہلم روڈ پنڈ دادن خان 142,230 روپے، مسجد خلفائے راشدین محلہ سلطان آباد راولپنڈی 125,540 روپے، جا مع مسجد سیکٹر سی - 4 میر پور 125,240 روپے، جامع مسجد ویلج دمن گجر خان 124,020 روپے، تحصیل آفس قطرروڈ چکوال 120,510 روپے، جامع مسجد چاکری روڈ راولپنڈی 117,610 روپے، اتھینٹیک پبلک سکول عمارپورہ راولپنڈی 116,200 روپے، مدرسہ جامع رحمانیہ دارلقر آن ڈی کے سیدن راولپنڈی 115,890 روپے، مدرسہ محمدیہ حافظ آباد راولپنڈی 112,700 روپے جامع مسجد ویلج حرار گجر خان 112,680 روپے، جامع مسجد الحسینیہ شاہ سید بلو چکوال 112,440 روپے جبکہ جامع مسجد ڈھوکے گھاگ گجر خان راولپنڈی کے ذمے 112,420 روپے، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھمبی سرائے عالمگیر 111,820 روپے، جامع مسجد گھربی دھرمیانی دھیدوال چکوال 111,020 روپے، ایس ڈی او سول ریسٹ ہاوس گجر خان 110,180 روپے، فاطمہ جناح ویلفئیر سوسائٹی سول لائنز جہلم 109,130 روپے، مونٹیسری سکول سبزہ زار راولپنڈی 106,890 روپے۔بہاولپور ریجن میں گورنمنٹ کالج فور وومن خان پور بہاولپور 214,770 روپے۔اورگجرات ریجن میں نیشنل کمیشن ہیومن ڈویلپمنٹ ظہور الہی سٹیڈیم گجرات کے ذمے 115,770 روپے تھے۔ جس پر کنکشن کو منقطع کر دیا گیا ہے ۔ ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ ڈیفالٹرز اور گیس چوروں کے خلاف آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے اور اس میں بلا امتیاز آپریشن کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ کوتاہی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی