عبد الغفار کی سیاست پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے، منظور احمد

عبد الغفار کی سیاست پر عمل کیا جاتا تو آج پاکستان کے حالات کچھ اور ہوتے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی) عوامی نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر منظور احمد خان نے کہا ہے کہ قائد جمہوریت خان عبدالغفار خان (باچا خان) کے نظریات اور عدم تشدد پر مبنی سیاست کو نظرانداز کرنے کی بجائے عمل کیا جاتا تو پاکستان آج ان حالات سے دوچار نہ ہوتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا منظور احمد خان نے کہا کہ قومی المیہ ہے کہ پاکستان کے قیام کے فوری بعد ہی سامراجی قوتیں کسی نہ کسی طریقہ سے ہمارے وسائل اور اداروں پر قابض ہوگئیں اور ہمارے درمیان پھوٹ ڈال کر ایک دوسرے کے دلوں میں نفرتوں اور کدورتوں کو بڑھاتی رہیں جس کے باعث پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑے ہونے کی بجائے تنزلی کا شکار ہوکر رہ گیا ہے باچا خان کی برسی کے حوالے سے پنجاب کی طرح تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز باچا خان کی روح کو ایصال ثواب پہنچانے کیلئے قرآن خوانی کروائیں اور تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کریں۔

 انہوں نے کہا کہ باچا خان کی طرز سیاست پر عمل کئے بغیر دہشت گردی کا خاتمہ ہوسکتا ہے اور نہ ہی سامراجی قوتوں سے ہماری جان چھوٹ سکتی ہے۔ حکمرانوں کو اس مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دینی چاہئے اور ملک میں بڑھتی ہوئی انارکی اور تعصب کی آگ کو ختم کرنا چاہئے۔