پٹرول بحران کے بعد حکمران ناکامی تسلیم کر کے مستعفی ہو جائیں،عامر بشیر

پٹرول بحران کے بعد حکمران ناکامی تسلیم کر کے مستعفی ہو جائیں،عامر بشیر

 لاہور(سٹاف رپورٹر) اہلحدیث یو تھ فورس پنجاب کے صدر میاں عامر بشیر نے مر کز اہلحدیث لارنس روڈ سے جا ری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پٹرول ، گیس بحران شدت اختیار کر چکے ہیں اس پر حکومت اور انکے وفاقی وزراء اپنی اہلی اور ناکامیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو کر قوم کی حالت زار پر رحم کریں۔بجلی، گیس، پٹرولیم بحران نے عوام کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ حکومت گھریلو صارفین کو بجلی، گیس مہیا نہیں کر رہی جبکہ بل پورے پورے جگا ٹیکسوں کے ساتھ وصول کر رہی ہے۔ نیز قوم اس وقت بجلی، گیس، پٹرول بحرانوں جیسی مصیبت میں پھنس گئی ہے جبکہ حکومتی وزراء اور وزیر اعظم اپنی ناکامیوں کو تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہیں۔  اُنہوں نے کہا قوم نے حکومت کو اپنے مسائل کے لئے مینڈٹ دیا تھا جب بھی مسلم لیگ( ن )کی حکومت کو بھاری مینڈٹ ملا ہے اس نے اپنے مینڈٹ کی لاج نہ رکھتے ہوئے قوم کو مہنگائی اور ذلت و رسوائی کی دلدل میں ہی جھونکا ہے۔ سرکاری اداروں میں کرپشن کی انتہاء ہو چکی ہے اور حکومت کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ اُنہوں نے کہا ملک اہم ترین مسئلہ اس وقت دہشت گر دی کا بھی ہے جس سے نپٹنے کیلئے حکومت کو ہر قسم کے بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کی بجائے اس کے خلاف ٹھوس اقدامات کرتے ہوئے عوام کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنا نا چاہئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ لیکن بظاہر موجودہ حکومت اس میں ناکام ہو گئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا عام انتخابات میں بد ترین دھاندلی کے خلاف حکومت بلا تاخیر جو ڈیشل کمیشن بنائے جو شفاف انداز میں ہر قسم کے دباؤ کو نظر انداز کرکے بد ترین دھاندلی کے خلاف تحقیقات کرے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4