حکومت کو دہشتگردوں کے تعاقب سے روکنا امن دشمنی ہے،اقبال سندھو

حکومت کو دہشتگردوں کے تعاقب سے روکنا امن دشمنی ہے،اقبال سندھو

لاہور(پ ر )مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اقبال سندھو نے کہا ہے کہ دھرنے والے پھررخنہ اندازی پراترآئے ہیں۔حکومت کودہشت گردوں کے تعاقب اوران کی سرکوبی سے روکنا امن اورانسان دشمن اقدام ہے ریاست کی ترجیحات میں دہشت گردی سے نجات سرفہرست ہے جبکہ کپتان عمران خان اس نازک وقت میں بھی نان ایشوز کی سیاست اورپوائنٹ سکورنگ کررہے ہیںایک طرف سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چارارکان کااستعفیٰ منظورہونے پر کپتان اوران کے ٹیم ممبرزشومچارہے ہیں جبکہ دوسری طرف پنجاب اوروفاق میں پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کامطالبہ کیا جارہا ہے ۔

پی ٹی آئی والے اپنے ڈبل سٹینڈرڈکی وضاحت کریںاپنے ایک بیان میں اقبال سندھو نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی سیاست میں کس وقت یوٹرن آجائے اس بارے میں وثوق سے کچھ نہیں کہاجاسکتا عمران خان اپنے بیانات اوراقدامات کے درمیان واضح تضادات سے ایکسپوز ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے موقف میں ابہام ہے ،تاریک انصاف کی قیادت اپنی مرضی کے فیصلوں کی غرض سے آزاد عدلیہ پردباﺅ نہ ڈالے ۔کپتان عمران خان پچھلے ڈیڑھ سال سے منتخب پارلیمنٹ اورآزاد عدلیہ پراثراندازہونے کیلئے دھونس جمارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج تک دھرنے سے دھاندلی کی تحقیقات ہوئی اورنہ آئندہ ہوگی ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...