عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ میں ممتاز نعت خواں کا ہدیہ نعت

عظیم الشان محفل میلاد مصطفےٰ میں ممتاز نعت خواں کا ہدیہ نعت

لاہور(پ ر) جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں جامع مسجد محمدیہ حنفیہ نیو وسن پورہ سکیم نمبر2شمالی لاہور (وائی) بلاک میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفے زیر صدارت علامہ قاری محمد ارشاد احمد چشتی منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ منظور حسن نے کیا۔ جبکہ نعت رسول مقبول محمد خالد اور دیگر نے پیش کی۔ اس موقع پر سماجی راہنما ملک محمد عارف، مرزا دل خورشید، صوفی سرفراز احمد نقشبندی، نوید بٹ، حاجی اللہ رکھا، صدیق بٹ کے علاوہ اہل علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ خصوصی دعا صوفی سرفراز احمد نقشبندی نے کرائی۔ محفل پاک کے موقع پر علامہ قاری محمد ارشاد احمد چشتی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنا محبوب عطا فرمایا۔ آٹھ کروڑوں نعمتیں ہمیں عطا کیں ارو آج تک احسان نہیں جتلایا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک نے اپنے مومنوں پر بہت احسان کیا ہے میلاد تو اس وقت ہو گیا تھا کہ جب اللہ کریم نے اپنے محبوب کی خلت کی تھی یہ سرکار کاہی نور ہے کہ ہر طرف اجالا ہی اجالا ہے۔ نور ہی نور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے نبی پاک سے مزید عشق اور محبت کا اظہار کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ میلاد شریف منانا چاہئے کیونکہ یہی باعث رحمت اور باعث برکت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4