امریکہ کی پالیسیاں عالمی امن کےلئے خطرناک ہیں،وسیم اختر

امریکہ کی پالیسیاں عالمی امن کےلئے خطرناک ہیں،وسیم اختر

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراورسیکرٹری جنرل نذیراحمد جنجوعہ نے امریکی صدر اوباماکے اس بیان پر کہ”جہاں خطرہ محسوس ہواامریکہ وہاں یکطرفہ کارروائی کرے گا“پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ کی پالیسیاں اور اقدامات عالمی امن کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہورہے ہیں۔ اس وقت پوری دنیا میں دہشت گردی،بدامنی کا اصل ذمہ دارامریکہ ہے جب تک امریکہ اور یورپی ممالک اپنی امن دشمن پالیسیوں کونہیں بدلیںگے دنیامیں امن قائم نہیں ہوگا امریکہ نے نائن الیون کے بعد پوری دنیاکو”محاذجنگ“بنادیا ہے۔

وہ دنیا میں تشددکوپروان چڑھاکر اپنااسلحہ بیچ رہا ہے اپنے آپ کو مہذب کہلانے والے یورپی ممالک بھی آنکھیں بند کرکے انسانیت دشمن امریکی پالیسیوں کی حمایت بھی کرتے ہیں بلکہ اس کی پشت پناہی بھی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ افغانستان اور عراق میں ظلم وتشدد کے بعد اب امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں قتل وغارت کابازار گرم کردیا ہے مغربی ممالک کاعالم اسلام کے خلاف معاندانہ طرزعمل بھی دنیاکے سامنے بے نقاب ہوچکاہے۔فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت سے ثابت ہوگیا ہے کہ مغربی دنیا یورپ میں دن بدن بڑھتی ہوئی اسلامی مقبولیت سے خائف ہیں اور وہ اسلام کاراستہ روکنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نائن الیون کے بعد امریکہ اور یورپ میں بڑی تیزی سے لوگ مسلمان ہورہے ہیں اس صورتحال سے امریکہ اور یورپی ممالک خوفزدہ ہیںاوراسی لئے وہ اب انتقامی طور پر مسلم دنیا کے خلاف اوچھے اور منفی ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔جماعت اسلامی پنجاب کے رہنماﺅں نے کہاکہ امریکہ افغانستان اور عراق میں ناکام ونامرادہوچکا ہے یہ

 نوشتہ دیوار ہے کہ اس کاحشر بھی سوویت یونین جیساہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4