افواج پاکستان تنہا دہشت گرد وں کوشکست فاش دیں گی،ناصر اقبال

افواج پاکستان تنہا دہشت گرد وں کوشکست فاش دیں گی،ناصر اقبال

لاہور(نمائندہ خصوصی) ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ، سیکرٹری جنرل محمد رضا ایڈووکیٹ ، سینئر نائب صدورفاروق چوہان،آصف چٹھہ ،میاں زاہد لطیف ،صدرمدینہ منورہ سرفرازخان نیازی،صدرکراچی یونس میمن،صدرپنجاب محمدیونس ملک،نائب صد ر شیخ طلال امجد ،صدر اوکاڑہ سیّداعجازگیلانی اورصدر چنیوٹ راناشہزادٹیپو نے کہا ہے کہ افواج پاکستان تنہا دہشت گرد وں کوشکست فاش دیں گی، امریکہ ہماری خودمختاری میں بیجا مداخلت بنداور اپنے داخلی مسائل پرفوکس کرے ۔ہماری پیشہ ورافواج اندرونی وبیرونی دشمنوںکامقابلہ اور صفایاکرسکتی ہیں۔امریکہ دفاعی طاقت کے زعم میںاسلام دشمن اتحاد کاسرخیل بنابیٹھا ہے صدربارک اوباما میں دم ہے توفرانس کے بدنام زمانہ اخبار کی ناپاک جسارت کی مذمت کریں بارک اوباماکاحالیہ بیان ''جہاں خطرہ ہوگاوہاںیکطرفہ کاروائی کریں گے'' ناقابل فہم ہے ،اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی جہاں خطرہ پیدا ہوگاوہاں صرف وہ ملک اپنے طورپر کاروائی کرے وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔

محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ اگراب بھی مسلمان حکمرانوں نے سرنہ جوڑے،ا سلام کی بقاءکیلئے کوئی متفقہ پلیٹ فارم نہ بنایا اوراپنااپنا متحرک کردارادانہ کیا توپھر افغانستان کے بعد امریکہ ،اسرائیل اورانڈیاکی شیطانی تکون کاآئندہ ہدف ان میں سے کوئی بھی ایک اسلامی ملک ہوسکتا ہے۔سانحہ پشاور میں ملوث درندوں کاپیچھا اور انہیں ختم کرنے کیلئے ہمیں افواج پاکستان کی کمٹمنٹ اوران کی پیشہ وارانہ صلاحیت پربھرپوراعتماد ہے ،بارک اوبامااپنی ہمدردیاں اپنے پاس رکھیں۔انہوں نے کہا کہ بارک اوباما کایہ کہنا ''عالمی برادری میں قائدانہ کرداراداکررہے ہیں''درست نہیں کیونکہ ان کاملک قائدانہ نہیں بلکہ آمرانہ کرداراداکررہا ہے ۔ہوسکتا ہے کچھ کمزورملک امریکہ سے ڈرتے ہوں مگراس کی عزت کوئی نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بارک اوباما اپنے ہم وطنوں کیلئے دنیا بھرمیں نفرت کے بیج بورہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4