مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

مقدمہ منشیات میں ملوث ملزم کی درخواست ضمانت خارج

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج ملک شفیق احمد نے ایک کلو سے زائد منشیات کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت خارج کردی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم شفیق کے قبضہ سے تھانہ ہجروال پولیس نے ایک کلو450گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کررکھا ہے گزشتہ روز عدالت میں ملزم کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ذاتی رنجش پر اس کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے جبکہ پولیس نے عدالت میں موقف اختیار کیا ملزم عادی مجرم ہے اس کے خلاف پہلے بھی تھانہ ڈیفنس اور برکی میں مقدمات درج ہیں ،فاضل عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...