بیوی سے حق مہر کی رقم واپس لینے کےلئے سول جج کی عدالت میں دعویٰ دائر

بیوی سے حق مہر کی رقم واپس لینے کےلئے سول جج کی عدالت میں دعویٰ دائر

لاہور(نامہ نگار)سول جج بشریٰ شہزادی کی عدالت میں گڑھی شاہو کے محمد فاروق نے خلع کی بنیاد پر طلاق لینے والی بیوی سے حق مہر کی رقم واپس لینے کےلئے دعویٰ دائر کردیا عدالت نے خاتون کو 19فروری کےلئے نوٹس جاری کردیا ہے محمد فاروق نے اپنے وکیل کی وساطت سے دعویٰ دائر کیا جس میں مو¿قف اختیار کیاگیا کہ وہ اپنی بیوی رفعت سلطانہ کو طلاق نہیں دیناچاہتا تھا لیکن اس نے خلع کی بنیاد پر دعویٰ دائر کیا کہ وہ خاوند کو اپنی ہرچیز چھورٹتی ہے لہٰذا طلاق دلوائی جائے، اس شرط پر عدالت نے ڈگری جاری کردی تھی ، دعوے میں قانونی نکتہ اٹھایا گیا کہ خلع کی بنیاد پر طلاق لینے والی خاتون کو حق مہر کی رقم واپس کرنا پڑتی ہے جو رقم خاتون نے شادی کے روز حق مہر کے طور پر خاوند سے لی تھی اسے واپس دلوایا جائے جس پر عدالت نے رفعت سلطانہ کو طلبی کا نوٹس جاری کردیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4