ٹینڈرکی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں محکمہ صحت کے سٹورکیپرکو قیدو جرمانے کی سزا

ٹینڈرکی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں محکمہ صحت کے سٹورکیپرکو قیدو جرمانے کی ...

لاہور(نامہ نگار)سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن افتخاراحمد خان نے محکمہ صحت کی گاڑیوں کے پرزے اور ٹینڈرکی رقم خوردبرد کرنے کے کیس میں محکمہ صحت کے سٹورکیپرعبدالصمد باگڑی کو 17سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔سینئر سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں اینٹی کرپشن نے محکمہ صحت کے سٹورکیپرعبدالصمد باگڑی کے خلاف محکمے کی گاڑیوں کے پرزے اور ٹینڈر کی اڑھائی لاکھ روپے کی رقم خوردبرد کرنے کے الزام میں چالان پیش کیا تھا۔ عدالت میں چالان آنے پر باقاعدگی سے سماعت ہوئی۔ عدالت نے وکلا کے دلائل اور شہادت کے بعد جرم ثابت ہونے پر دو الزامات میں 17 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...