ایس ایچ او تھانہ باٹا پور کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری

ایس ایچ او تھانہ باٹا پور کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ او تھانہ باٹا پور کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اسے3 فروری کو عدالت میں طلب کرلیا ہے ،تھانہ باٹا پور میں محسن وغیرہ کے خلاف 2011 ءکے دوران قتل کا مقدمہ درج ہوا جس کی سماعت فاضل عدالت میں جاری ہے جس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہ پیش کرنے کے لئے مذکورہ ایس ایچ او کو بار بار حکم جاری کیا لیکن اس نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مذکورہ بالا حکم جاری کردیاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4