کراچی‘ مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمدپر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 4ہوگئی

کراچی‘ مختلف علاقوں سے 3لاشیں برآمدپر تشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد ...

 کراچی(آئی این پی ) شہر قائد کے مختلف علاقوں سے ایک گھنٹے کے دوران 3 لاشیں برآمد کرلی گئیں جس کے بعد مختلف پرتشدد واقعات میں زندگی کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔جمعرات کو پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ، لیاری اور بھینس کالونی 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جس کے بعد شہر میں اب تک فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ۔دوسری جانب رینجرز نے ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...