منہاج القران کی لائف ممبرہونے کی دعویدارحاجن مومنہ کی رکنیت چیلنج،ریکارڈ طلب

منہاج القران کی لائف ممبرہونے کی دعویدارحاجن مومنہ کی رکنیت چیلنج،ریکارڈ ...

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج مسعود حسین کی عدالت میں ادارہ منہاج القران کی طرف سے لائف ممبرہونے کی دعویدارحاجن مومنہ کی رکنیت کو چیلنج کردیا گیا، عدالت نے تھانہ فیصل ٹاو¿ن پولیس سے اگلے ہفتے ریکارڈ طلب کرلیاہے عدالت میں ماڈل ٹاو¿ن کی حاجن مومنہ نے اسلام آباد میں پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے میں شمولیت کی رقم نہ دینے اورغلط بیانی کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری اوران کے بیٹے کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست دائر کررکھی ہے جس میں حاجن مومنہ نے خود کوادارے کی لائف ممبر ظاہر کیا ہے،عدالت کے نوٹس پر ادارے کی طرف سے ان کے وکیل اشتیاق احمد ایڈووکیٹ پیش ہوئے جنہوں نے حاجن مومنہ کی رکنیت کو چیلنج کردیا ہے اورعدالت میں موقف اختیار کیا کہ یہ خاتون ان کے ادارے کی ممبر نہیں ہے،اس کی طرف سے دائر کرہ درخواست میں غلط بیانی کی گئی ہے جبکہ مومنہ کا دعویٰ ہے کہ وہ لائف ممبر ہے اورباقاعدہ اس کودھرنے میں عورتوں کو لانے پررقم ادا کرنے کا کہا گیا تھا،عدالت نے آئندہ سماعت پر تھانہ فیصل ٹاو¿ن پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4