توانائی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،انجینئر یاسرگیلانی

توانائی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے،انجینئر یاسرگیلانی

 لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ توانائی بحران نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے حکمران عوام کوریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مسلم لیگ ن اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز UC-3 کے عہدےداران میاں مبشر یعقوب، رضا شاہ، عمر درازجٹ، ابو بکر عظیم، میاں اقبال حمید، زمان خان وردگ ایڈووکیٹ، محمد ارشد، اعجاز باجوہ، عاصم رفیق و دیگر کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

میاں عدنان، اور میاں شہزاد انجم کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزیدکہا کہ حکمران عوام کوریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں مسلم لیگ( ن) کی حکومت اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھی ہے اُسے اب جدہ روانہ ہو جانا چاہیے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4