سربجیت سنگھ قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان کے کیس کی سماعت 27جنوری تک ملتوی

سربجیت سنگھ قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان کے کیس کی سماعت 27جنوری تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ قتل کیس میں ملوث 2 ملزمان مدثر اور سرفراز کے کیس کی سماعت 27جنوری تک ملتوی کردی واضح رہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظربھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل کیس کی سماعت کوٹ لکھپت جیل میں کی جا رہی ہے،ایڈیشنل سیشن جج شازب سعید کی عدالت میں کوٹ لکھپت پولیس نے دو ملزمان مدثر اور سرفراز کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے ، دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی بات پر جیل کے اندر اینٹیں مار کر بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ کو قتل کردیا تھا۔عدالت میں چالان آنے پر بتایا گیا کہ دونوں ملزمان کو دہشت گردی عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں لہذاانہیں جیل سے نکالنا خطرناک ہو سکتا ہے جس پر عدالت نے کوٹ لکھپت جیل میں کیس کی سماعت شروع کی ،دونوں ملزمان پر فرد جرم عائدہوچکی ہے۔عدالت نے پولیس کو حکم دیا کہ استغاثہ کے گواہوں کو جیل کی عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کیس کو جلد سے جلد نمٹایا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...