دہشتگردی کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے،اللہ رکھا چودھری

دہشتگردی کا خاتمہ پوری قوم کا متفقہ فیصلہ ہے،اللہ رکھا چودھری

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ( ن )کے سابق رکن پنجاب اسمبلی اللہ رکھا چوہدری نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ پوری قوم کامتفقہ فیصلہ ہے اوراس مقصد کیلئے سنجیدہ کاوشیں بار آور ثابت ہونگی اورپاکستان ایک بار پھر امن کا گہوارہ بنے گاآگ اورخون کی ہولی کھیلنے والوں کایوم حساب آگیا ہے دہشتگردی کو جڑسے اکھاڑ پھینکنا ہر پاکستانی کی آواز ہے دہشتگردوں نے پاکستانیوں کا بے دردی سے خون بہایا ہے دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے،پوری قوت کیساتھ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں آگے بڑھ رہے ہیں پوری قوم دہشتگردی کے عفریت سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی حامی ہے دنیا کے تمام مذاہب بچوں سے شفقت کا درس دیتے ہیں لیکن انسانوں کے روپ میں درندوں نے پشاور میں معصوم بچوں کو مسل دیایہ درندے کسی رعایت اورنرمی کے مستحق نہیں ہیں وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے قومی قیادت کی مشاورت سے متفقہ لائحہ عمل بنایا ہے۔    اوردہشت گردی کے خاتمے کیلئے دلیر انہ فیصلے کیے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4