سعیدہ وحید ایف ایم ایچ نرسنگ کالج میں نئی طالبات کے داخلہ پر افتتاحی تقریب

سعیدہ وحید ایف ایم ایچ نرسنگ کالج میں نئی طالبات کے داخلہ پر افتتاحی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ نے فاطمہ میموریل ہسپتال کے جنرل عتیق الرحمٰن آڈیٹوریم میں 2015 کے بی ایس سی نرسنگ (چارسالہ پروگرام ) اور پوسٹ آراین ۔بی ایس سی این (دوسالہ پروگرام) نئی کلاسسزکے آغاز پر ایک افتتاحی تقریب کا انعقادکیاتقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت اور قومی ترانہ سے کیا گیا جسکے بعد فاطمہ میموریل سسٹم اور اسکے اداروں ، فاطمہ میموریل ہسپتال، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، ایف ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز،سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ، ایف ایم ایچ انسٹیٹیوٹ فار پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ، نور فاﺅنڈیشن، نور کمیونٹی آو¿ٹ ریچ پروگرام، نور سٹوڈنٹ لیڈرشپ پروگرام اور نور سنٹر فار ریسرچ اینڈ پالیسی کے بارے میں بتایا گیا۔تقریب میں پاکستان میں نرسنگ کے شعبہ کوابھارنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی مسسز شہیمہ رحمان۔چیئرپرسن ایگزیکٹو کمیٹی،فاطمہ میموریل سسٹم اینڈ چیئر مین آف نور فاو¿نڈیشن ، ڈاکٹر ہارون احسان ،وائسچیئر مین ایگزیکٹو کمیٹی،فاطمہ میموریل سسٹم، ڈاکٹر عارف امیر نواز ۔ہوسپٹل ڈائریکٹر، فاطمہ میموریل ہسپتال، ڈاکٹر جمشید ناصر۔وائس پرنسپل ایڈمن، ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری، مس سیمہ ریحان ۔ ڈائریکٹر نرسنگ،سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ،اور ڈاکٹر نورین فاروق۔ ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز،ایف ایم ایچ کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری تقریب میںموجود تھے۔


سعیدہ وحید ایف ایم ایچ کالج آف نرسنگ1978 میں سکو ل آ ف مِڈ وائفری کے طور پر قائم کیا گیااور آج نرسنگ کے میدان میں گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ ٹریننگ کا ایک پرائیویٹ مرکز ہے ۔اسکا کیمپس شادمان لاہور میں واقع ہے۔ کالج فاطمہ میموریل سسٹم کا حصہ ہے، نرسنگ کے تین سکولوں میں سے ایک جو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے الحاق شدہ اور منسٹری آف ہیلتھ سے منظور شدہ ہے اور فاطمہ میموریل ہسپتال ٹریننگ اور ٹیچنگ ہسپتال کے طور پر اس سے منسلک ہے۔