ثانیہ کامران عمران ٹائیگر فورس (گرلز ونگ) لاہورکی صدر مقرر

ثانیہ کامران عمران ٹائیگر فورس (گرلز ونگ) لاہورکی صدر مقرر
 ثانیہ کامران عمران ٹائیگر فورس (گرلز ونگ) لاہورکی صدر مقرر

لاہور(پ ر) تحریک انصاف لاہور کے صدر عبدالعلیم خان نے ثانیہ کامران کو عمران ٹائیگر فورس(گرلز ونگ) لاہور کا صدر مقرر کر دیا اور نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے اور توقع کی ہے کہ وہ جماعت کو مستحکم اور بہتری کے لئے دن رات محنت کریں گی اس موقع پر ثانیہ کامران نے کہا جو ذمہ داری انہیں سونپی گئی ہے اس کو احسن طریقے سے سر انجام دیں گی اور پارٹی کو مضبوط بنانے کے لئے دن رات ایک کر دیں گی ثاینہ کامران نے مزید کہا عمران ٹائیگر فورس(گرلز ونگ) کی نوجوان لڑکیاں پارٹی کی سپاہی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنا چاہتی ہے اور خوشحال کرے گی اس موقع پر ثانیہ کامران کو لاہور کے صدر علیم خان، میاں اسلم اقبال، راشد ریاض ، میاں جاوید علی، فرخ مون، منظور الٰہی، کامران رمضان کے علاوہ تحریک انصاف کے سینئر رہنماﺅں نے انہیں مبارکباد دی اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...