ضلعی انتظامیہ کا تجاوزا ت کے خلافآپریشن،راوی پل پر بھی کارروائی

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزا ت کے خلافآپریشن،راوی پل پر بھی کارروائی

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے11ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیاگیاتفصیل کے مطا بق راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے داتا نگر پل سے پرانا راوی پل تک تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیااقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے سبزہ زاراور ملتان روڈ میں فالو اپ آپریشن کر کے تجاوزات کو ختم کروایااور1 ٹرک سامان ،داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے سروسز ہسپتال انڈر پاس کے سامنے 6 دکانیں سیل کیں ، ڈیوس روڈ، جین مندر سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے جوڑے پل اور چونگی دوگیج سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے مکہ کا لونی ،کلمہ چوک اور فیروز پور روڈسے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان ،شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے سوامی نگر روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان ،واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے لکھو ڈائیر سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان،نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے کاہنہ اور فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1