شاہ کوٹ ھل پارک کو تھیم پارک بنایا جائے گا،کمشنر

شاہ کوٹ ھل پارک کو تھیم پارک بنایا جائے گا،کمشنر

لاہور( جنرل رپورٹر) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل کہا ہے کہ شاہ کوٹ ھل پارک کو تھیم پارک بنانے کے لیے ٹوپوگرافک سروے کے ساتھ جیوٹیک رپورٹ تیار کرائی جائے تاکہ شاہ کوٹ ھل تھیم پارک لوگوں کی تفریح کے لیے محفوظ بھی ہو۔ کمشنر لاہور نے مختلف رپورٹوں کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کو مختلف پہلوؤں کے حوالے سے اپنی سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 96 ایکڑ پر مشتمل اس پارک کو مستقبل کے تقاضوں کے تحت بنایا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے ان خیالات کا اظہار پارک کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن پنجاب رانا محمد ارشد، ڈی سی او ننکانہ صاحب ڈاکٹر عثمان، ڈی جی پی ایچ اے میاں شکیل، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن محمد اختر کے علاوہ دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور نے بعدازاں گریٹر اقبال پارک لاہور کے حوالے سے ٹریفک بندوبست کے لیے ایک سب کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کمیٹی تین روز میں ٹریفک ماہرین کی آراء کی روشنی میں حتمی رپورٹ پیش کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...