پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن 88گرانفروشوں کے چالان

پرائس مجسٹریٹوں کا کریک ڈاؤن 88گرانفروشوں کے چالان

لاہور( جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 837دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے88 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,22,500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔17افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج کروائے گئے اور مجموعی طور پر27افراد کو گرفتار کروایا گیا جن میں سے10افراد کو 3دن کے لیے جیل بھجوا دیا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...