آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی مکمل،عوامی رابطہ مہم شروع

آل پاکستان مسلم لیگ کی تنظیم سازی مکمل،عوامی رابطہ مہم شروع

لاہور( جنرل رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے پارٹی کی تنظیم سازی کو مکمل کرنے کے سلسلہ میں ایک بار پھر عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں سے مصروفیت کے باعث پارٹی کی تنظیم سازی کا معاملہ روک دیا گیا تھا جسے اب دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اور پارٹی میں موجود سقم کو دورکئے جائیں گے۔کیلئے مرکزی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد امجد کی زیر صدارت اجلاس میں تمام معاملات کو باقاعدہ حل کیا گیا ہے۔ اجلاس کے بعد ڈاکٹر محمد امجد نے چوہدری ذوالفقار علی ندیم کو پنجاب میں کی گئی تنظیم سازی کو نئے سرے سے شروع کرنے کا حکم دیا۔ جس پر چوہدری ذوالفقار علی ندیم نے دوبارہ سے اپنے کام کا آغاز شروع کردیا اور سلسلہ میں بہت جلد صوبائی آفس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں تمام اضلاع کے صدور‘ نائب صدور اور جنرل سیکرٹریز کو مدعو کیا جائے گا اور اس تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1