سنی تحریک آج ملک بھر میں توہین آمیز خاکوں کے خلافمظاہرے کریگی

سنی تحریک آج ملک بھر میں توہین آمیز خاکوں کے خلافمظاہرے کریگی

لاہور( نمائندہ خصوصی) سنی تحریک کے ترجمان شیخ محمد نواز قادری کے مطابق آج جمعۃ المبارک کو ملک بھر میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے ، ریلیاں سیمیناراور مذمتی قردادیں منظور کی جائیں گی اور علمائے کرام تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کے موضوع پرجمعۃ المبارک پڑھائیں گے۔اس سلسلہ میں ریلی نکالی جائے گی جوکہ ٹھوکر نیاز بیگ سے شروع ہوکر ملتان چونگی پر اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا مذاق اُڑانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی فوری طور پر فرانس کے سفیر کو ملک بد ر کیا جائے اور اسلامی ممالک کے سربراہان کا مشاورتی اجلاس بلائیں اور اس سلسلہ میں قانون سازی کی جائے۔شیخ محمد نواز قادری نے کہا کہ مسلم میڈیا کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی چا ہئے مسلمانوں میں سیاسی،مذہبی ،معاشرتی شعور کے ساتھ ساتھ اسلام کے خلاف جاری جھوٹا پراپیگنڈا اور سازشوں کے خلاف شعور دلانا چا ہئے۔پر امن جد وجہد ،اور مختلف مذاہب کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے مسلم میڈیا کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چا ہئے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1