پٹرول بحران نے تاجروں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا،شیخ عمر حیات

پٹرول بحران نے تاجروں کو مزید مشکلات میں مبتلا کر دیا،شیخ عمر حیات

لاہور (جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ہاؤس میں تاجر ونگ پنجاب کے صدر شیخ عمر حیات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے تاجر برادری مشکلات کا شکار ہے ، گیس وبجلی کی بندش کے ساتھ ساتھ پٹرول کے بحران نے تاجر کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اس بحران کی خود ذمہ دار ہے یہ بحران حکمرانوں کے مالی غبن اور نااہلیت کا شاخسانہ ہے۔ مارکیٹیں اندھیروں میں ڈوبی ہوئی ہیں تاجروں کے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں ، صنعت کا پہیہ جام ہے اور اب رہی سہی کسر پٹرول و ڈیزل کی عدم دستیابی نے پوری کردی ہے ، افراط زر دہشت گردی ، کرپشن اور مہنگائی کی وجہ سے ملک کی معیشت زوال پذیر ہے ، حکومت کو ان حالات کو سنوارنے کیلئے فوری طور پر معاشی ایمر جنسی نافذ کرنی چاہئیے اور تاجر برادری کے مسائل کو حل کرنا چاہییتاکہ تاجر برادری کا اعتماد حکومت پر بحال ہو سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1