نبی پاکﷺکی آمد سے جہالت کا اندھیرا ختم ہو ا،ڈاکٹر سعید صوبن

نبی پاکﷺکی آمد سے جہالت کا اندھیرا ختم ہو ا،ڈاکٹر سعید صوبن

لاہور( جنرل رپورٹر) نبی ﷺ مہربان کی آمد سے دنیا سے ظلمت اور جہالت کا اندھیرا ختم ہواحضور ؐ نے منتشر اور جنگ وجدل کی دلدل میں پھنسی قوم کو روشن مستقبل دیا۔ آپ ﷺ دونوں جہانوں کے لئے رحمت العلمین بن کر آئے ان خیالات کا اظہار میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال ڈاکٹر سعید صوبن نے سیرت النبیؐ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انتظامی ڈاکٹروں کے علاوہ پیرا میڈیکس کے عہدیداروں اسلم رضا، یوسف بلا، ارشد بٹ، رحمت سندھو، خالد گوندل، حنیف، ارشدمیو، بابر گلزار سمیت ملازمین کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...