پٹواریوں کو شعبہ سیٹلمنٹ کے موضع جات کا ریکارڈ 2ماہ کے اندر کمپیوٹرائزڈ کرنے کی ہدایت

پٹواریوں کو شعبہ سیٹلمنٹ کے موضع جات کا ریکارڈ 2ماہ کے اندر کمپیوٹرائزڈ کرنے ...

لاہور(عامر بٹ سے )روزنامہ پاکستان کوملنے والی معلومات کے مطابق سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب ندیم اشرف اور کمشنر لاہور عبداللہ سنبل کی جانب سے کی جانے والی سخت مانیٹرنگ اور ہفتہ وار بنیاد پرلی جانے والی رپورٹس کانتیجہ سامنے آگیا،ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر لاہور راناخالد محمود نے کمپیوٹرائزیشن سسٹم کا حصہ بننے سے دور 35موضع جات کے پٹواریوں کو دفتر طلب کر لیااور ان کو 2ماہ کے اندر اند رشعبہ سیٹلمنٹ کے موضع جات کا مکمل اپ گریڈ صاف شفاف ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سسٹم میں محفوظ کرنے کی ہدایات کر دی بصورت دیگر معطلی کی بجائے نوکریوں سے فارغ کرنے کا عندیہ بھی دے دیا ،جبکہ اس ضمن میں ایک نیا شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ای ایس او صاحبان ،تحصیلداران سیٹلمنٹ ،ریونیو آفیسر اور خود ڈسٹرکٹ سیٹلمنٹ آفیسر لاہور ان 35موضع جات کے پٹواریوں کے دفاتر میں گاہے بگاہے چکر لگائیں گے اور اپنی نگاہوں کے سامنے کام کروائیں گے اس کے علاوہ عوامی مفادکے کام کرنے کے بعد سیٹلمنٹ کے کام کیلئے وقت کابھی اضافہ بھی کر دیا گیا ہے جبکہ اس ضمن میں واضح کر دیا گیا ہے کہ ایک فیصد بھی کوتاہی برتنے والے ریونیو سٹاف کیلئے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ہو گی ،جن موضع جات میں پٹواریوں کو حتمی ٹارگٹ دیئے گئے ہیں ان میں مناواں ،دولوں کلاں ،دولوخورد،گجومتہ ،اٹاری سروبہ ،کاچھا ،دیوخوردوکلاں ،دیوثانی ،ٹھٹھر ،لکھوڈیر،ہانڈو،منہا لہ خوردکلاں ،رائے ونڈ ،جھلکے سمیت دیگر موضع جات شامل ہیں ،ریونیو ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 35موضع جات کے پٹواریوں پر ایک کٹرا وقت شروع ہو چکا ہے اور محکمہ ریونیوکے تمام بڑے انتظامی افسران کی نظر اب ان پر ہے،اب 100فیصد کام مکمل کر لیا جائے گااور اتنی سختی محکمہ ریونیو میں کبھی نہیں آئی تھی،دوسری جانب 35بندوبستی پٹواریوں کا کہنا ہے کہ ہم پر نیندیں حرام ہو چکی ہیں اور گھر جانے کیلئے جو ٹائمنگ دی گئی ہے وہ 6گھنٹے ہیں،24گھنٹوں میں 18گھنٹے کام لیاجارہا ہے اس لئے گھر جانے کی بجائے پٹوارخانوں میں چار پائی اور بستر بچھا لئے ہیں ،دن رات کی بنیاد پر کام کرنے کی صورت میں گھر نہیں جا سکتے اورنہ ہی کوئی چھٹی دی گئی ہے ۔اس تکلیف سے بچاؤ کے اب 2ہی حل ہیں ،یا انتظامی افسران کے کہنے کے مطابق کام کرکے دے دیں یا پھر اس نوکری کو خیر آباد کہتے ہوئے گھر کو رخصت ہوں اور کوئی اور کاروبار کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...