خصوصی ٹیموں کے چھاپے ،مہنگا پٹرول فروخت کرنے پر 18افراد گرفتار
لاہور( جنرل رپورٹر) ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے مختلف علا قوں میں کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے18افراد کو گرفتار کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے پرتحصیل (رائے ونڈ)میں09افراد،تحصیل (شالیمار)میں 04افراد،تحصیل(ماڈل ٹا ؤن)میں 03افراد اور ڈی او(سول ڈیفنس)نے 02افراد کو گرفتار کروایا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر میں پٹرول کو بلیک کر کے گرانفروشی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔دریں اثنائترجمان ضلعی انتظامیہ لاہور نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کی بدولت رات 12بجے تک لا ہور کے232پٹرول پمپوں پر 31لاکھ لٹر پٹرول کی سپلائی ممکن ہوئی ہے جس کی وجہ سے پٹرول پمپوں پر تیل کی فروخت کی صورتحال نارمل ہو چکی ہے اورپٹرول پمپوں پر اب شہریوں کا رش بھی نہ ہے۔ترجمان ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کنٹرول روم کے ذریعے شہر میں پٹرول کی سپلائی اور خریدوفروخت پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس ضمن میں کڑی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔