پولیس کاسرچ آپریشن ، 117 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا

پولیس کاسرچ آپریشن ، 117 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیاگیا

لاہور(کرائم سیل) پولیس نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کر کے 117 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق نین سکھ،سگیاں پل،شاہدرہ ،بیگم کوٹ اور دیگر علاقوں میں کیے گئے سرچ آپریشن میں 117مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ان افراد کو کوائف مکمل نہ ہونے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی