فیصل ٹاؤن ،گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما کے گھر دن دیہاڑے چوری

فیصل ٹاؤن ،گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما کے گھر دن دیہاڑے چوری

 لاہور (کرائم سیل) فیصل ٹاون کے علاقہ میں گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما کے گھر دن دیہاڑے چور کیبل والا بن کر قیمتی فون ،نقدی اور طلائی زیورات لوٹ کر فرار، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔ معلوم ہوا ہے کہ فیصل ٹاون کے علاقہ ڈی بلاک کے رہائشی گڈز ٹرانسپورٹرز رہنما لالہ یاسر نصیر کے گھر نامعلوم چور گھر میں خواتین کی موجودگی کا فائدہ اُٹھا تے ہوئے کیبل ٹھیک کر نے کے بہانے داخل ہو گیا اور خواتین کو اکیلا دیکھ کر ڈرا دھمکا کر کمر ے میں بند کر تے ہوئے آئی فون ،60 ہزار کی نقدی اور 2لاکھ مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گیافیصل ٹاؤن پولیس کے مطابق چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کی گر فتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...