پنجاب ، 24گھنٹوں میں 341ٹریفک حادثات ،254افرادشدید زخمی

پنجاب ، 24گھنٹوں میں 341ٹریفک حادثات ،254افرادشدید زخمی

 لاہور(کرائم سیل)پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 341ٹریفک حادثات میں254افرادشدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتالوں میں پہنچادیا گیاجبکہ139افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ریسکیو 1122کے پراونشل مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں151ڈرائیورز ،10کم عمرڈرائیور،188مسافراور58پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ94ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی دارالحکومت102ایمرجنسی متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد25حادثات میں36متاثرین کے ساتھ دوسرے جبکہ گوجرانولہ میں19حادثات میں21متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

مزید : علاقائی