مصری شاہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا

مصری شاہ ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا

لاہور(کرائم سیل) مصری شاہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 27سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔ذرائع کے مطابق مصری شاہ کے علاقہ بھگت پورہ میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے بازار میں فائرنگ کی جس کی وجہ سے ایک 27سالہ نوجوان زخمی ہو گیا ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو کوٹ خواجہ سعید ہسپتال میں منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی