تمام اسلامی ممالک فرانس کا مکمل بائیکاٹ کریں،امین خالد

تمام اسلامی ممالک فرانس کا مکمل بائیکاٹ کریں،امین خالد

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان گلوبل فورم کے چیئرمین محمد امین خالد نے فرانسیسی جریدے میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے توہین آمیز خاکوں کی اشاعت ناقابلِ معافی جرم ہے اس سے دُنیا بھر کے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے لہٰذاتمام اسلامی ممالک کو فرانس کا مکمل طور پرسفارتی بائیکاٹ کرنا چاہیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ محسنِ انسانیت حضرت محمدؐ اور قرآن پاک کی توہین کرنے والے لوگ دراصل تیسری جنگ عظیم کے شعلوں کو ہوا دے رہے ہیں ۔،توہین آمیز گستاخانہ خاکوں کی اشاعت بین الاقوامی امن کونقصان پہنچانے اور بین المذاہب تصادم کے عزائم کی عالمی سازش کاحصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دُنیا کو امن وآشتی کا گہوارہ بنانے کیلئے تمام مذاہب کے ماننے والے ایک دوسرے کے پیشواؤں اور اُن کی تعلیمات کا احترام کرناسیکھیں،دُنیا میں جتنے بھی مذاہب کے پیشوا اور رہنما ہیں وہ قابل احترام ہیں ،اسلام تو تمام مذہبی شخصیات سمیت دیگر انبیائے کرام کے احترام اورتقدس کا درس دیتا ہے جس پر مسلمان مکمل طور عمل پیرا ہیں آج تک کسی بھی مسلمان کی جانب کسی بھی دوسرے مذہب کے پیغمبر یا مذہبی شخصیت کی توہین کا واقع پیش نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہالو ک

مزید : میٹروپولیٹن 1