ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ خاکوں کے خلافمال روڈ پرمظاہرہ

ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا گستاخانہ خاکوں کے خلافمال روڈ پرمظاہرہ

لاہور(نمائندہ خصوصی)ورلڈ پاسبان ختم نبوت اور الامہ لائرز فورم کے علماء اور وکلاء نے گستاخ خاکوں کیخلاف لاہور ہائیکورٹ کے باہر جی پی او چوک مال روڈ پر ایک بھرپور احتجاج مظاہرہ کیا اور فرانسیسی پرچم نذر آتش کرتے ہوئے گستاخ خاکوں کیخلاف شدید نعرہ بازی کی گئی ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد ممتاز اعوان ، مفتی سید عاشق حسین ،ڈاکٹر شاہد نصیر، جمیل احمد فیضی ایڈووکیٹ ، قاری حنیف حقانی، راؤ طاہر شکیل ایڈووکیٹ، علامہ اصغر چشتی، پیر ایس اے جعفری ،چوہدری عبد الرؤف ایڈووکیٹ، شان علی قادری ودیگر نے کہا کہ گستاخانہ خاکے مختلف تہذیبوں میں ٹکراؤ پیدا کرنیکی سازش ہے اگر ان کا تدارک نہ کیا گیا پوری دنیا جہنم کدہ بن جائیگی ۔عالم اسلام امن کو تہہ بالا کرنے کی کسی بھی ناپاک سازش کو ناکام بنانے کیلئے اپنے کردار اداکرے ۔اگر اس شیطانی جسارت کی موثر روک تھام نہ ہوئی تو پھر پوری دنیائے انسانیت کا امن محض ایک خواب بن کر رہ جائیگا کسی بھی مذاہب کے ماننے والوں کے عقائد کی توہین خود اقوام متحدہ کے چارٹر کی بھی خلاف ورزی ہے لہٰذ ا یواین او خود اس کا نوٹس لے اور ذمہ داران کو بین الاقوامی قانون کے مطابق سزا دلوائے تانکہ آئندہ کسی شر پسند عناصر کو اس طرح کے فعل قبیح کی جرأت ہرگز پیدا نہ ہو ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1