مغربی دنیا گستاخ خاکے بنا کر مسلسل دہشتگردی کر رہی ہے،اشرف جلالی

مغربی دنیا گستاخ خاکے بنا کر مسلسل دہشتگردی کر رہی ہے،اشرف جلالی

لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم پاکستان ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ مغربی دنیا گستاخانہ خاکے بنا کر مسلسل دہشت گردی کر رہی ہے اس سے امن عالم خطرے میں پڑ چکا ہے اور تیسری جنگ عظیم کے خطرات پڑھ چکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحفظِ ناموس رسالت ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین بقائے انسانی کے لیے تعظیم انبیاء کا قانون پاس کرے اور گستاخانہ خاکے بنانے والوں کو پھانسی دے سعودی حکمرانوں اور مفتیان حرم کا تا حال واضح طریقے سے گستاخانہ خاکوں کی مذمت نہ کرنا لمحہ فکریہ ہے سعودی عرب کے حکمران پیرس ملین مارچ کے مقابلہ میں پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ سے اظہار وفا کے لیے مدینہ منورہ ملین مارچ کریں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...