حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کے مسائل فوری طور پر حل کرے،محمد اکرم
لاہور(جنرل رپورٹر)الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنز آرگنا ئز یشن کے سیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا کہ آج ہرطبقہ اپنے حقوق کیلئے سراپاء احتجاج ہے پنجاب حکومت لیڈی ہیلتھ ورکرز کوفوری طورپرتنخواہوں کی فراہمی یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ ان کے دوسرے مسائل کابھی سدباب کرے ۔تاکہ ان میں پائی جانے والی محرومیوں کا خاتمہ ہو سکے.