اہم سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ٹریفک وارڈن موقع سے غائب
لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت کی اہم سڑکوں پر گزشتہ روز شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز دوپہر ایک بجے سے لیکر شاپ 5 پانچ بجے تک شہر کی اہم شاہراہوں جن میں جیل روڈ ،مال روڈ بھاٹی گیٹ اور دیگر شامل ہیں پر شدید ٹریفک جام دیکھنے میں آیا جبکہ ٹریفک وارڈن موقع پر نظرنہیں آئے ۔