عمران خا ن نے دوبارہ احتجاج کیا تو کوئی ان کا ساتھ نہیں د ے گا،عرفان دولتانہ

عمران خا ن نے دوبارہ احتجاج کیا تو کوئی ان کا ساتھ نہیں د ے گا،عرفان دولتانہ

لاہور(پ ر)مسلم لیگ( ن )کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ ان گنت شہریوں کی ہلاکت کے بعد خیبرپختون خواہ میں صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان تحریک انصاف کا ایک اور ڈھونگ ہے عمران خان اب اگر دوبارہ احتجاج کیا تو کوئی ان کا ساتھ نہیں دے گاایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جب خیبرپختون خواہ کے عوام کی صوبائی حکومت پر تنقید بڑھ گئی تو تحریک انصاف کو صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کا خیال آگیا ۔عمران خان کو ڈیڑھ سال بعد یا د آگیا کہ جہاں ان کی حکومت ہے وہاں صحت کی سہولتیں بھی ضروری ہیں ۔ عمران خان کا دھرنا تو ناکام ہوگیا اور اس لئے اب وہ عوام کے مسائل حل کرنے کا اعلان کرکے اپنی شرمندگی مٹانے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کو علم ہے کہ اگر پھر احتجاج کیا تو کوئی ان کے ساتھ نہیں ہوگا اور ان کے اپنے ساتھی بھی ان کا شائد ان کا ساتھ چھوڑ جائیں گے۔وہ سیاسی جماعت ان کے موقف کی حمایت نہیں کررہی وہ ملکی سیاس میں تنہا ئی کا شکار ہیں۔خیبرپختون خواہ کی حکومت کی مجموعی کارکردگی سوالیہ نشان ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...