آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

آتشزدگی کے مختلف واقعات، لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے مختلف واقعات میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا،گوالمنڈی کے علاقہ میں ایک شخص بھی جھلس کر زخمی ہو گیا،ریسکیو ٹیم نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔تفصیلات کے مطابق نسبت روڈ کے علاقہ میں امتیاز نامی شخص کے گھر میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھا نے کی کوشش میں ایک شخص بری طرح جھلس گیا ،بعد ازاں فائر بریگیڈ کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ذرائع کے مطابق ہر بنس پورہ کے علاقہ میں شہری لیاقت کے گھر میں آتشزدگی سے کچن کا تمام سامان جل گیا جبکہ لیاقت آباد کے علاقہ میں موبائل کی دکان میں شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے نتیجے میں دکان کا تمام سامان جل گیا۔فائر بریگیڈ کے عملہ نے تمام جگہوں پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -