شان مصطفی مارچ میں تمام جماعتیں بھرپور شرکت کریں گی،میاں مقصود

شان مصطفی مارچ میں تمام جماعتیں بھرپور شرکت کریں گی،میاں مقصود

لاہور(نمائندہ خصوصی) امیرجماعت اسلامی لاہور میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ اتوار کو فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف شان مصطفی ؐ ملین مارچ ہو گا ۔ جس میں تمام سیاسی اور دینی جماعتیں بلاتفریق مسالک بھرپورشرکت کریں گی مارچ کی تیاری کے حوالے سے 10سے زائد انتظامیہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ملین مارچ کے کوآرڈینیٹر کی ذمہ داری خلیق احمد بٹ نائب امیرجماعت اسلامی لاہور کوسونپی گئی ہے۔نبی کریم ؐ کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے حوالے سے مارچ میں شرکت کرنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس قسم کے نفرت انگیز اورتوہین آمیز مواد کی اشاعت آزادی اظہار رائے کے بین الاقوامی تسلیم شدہ معیار کی بھی صریحاً خلاف ورزی ہے اور ان خاکوں کی اشاعت سے ایک ارب ساٹھ کروڑ مسلمانوں کے قلبی جذبات واحساسات سے وابستہ معاملے کو ایک مرتبہ پھر انتہائی سنجیدہ رخ دے دیاگیا ہے۔ مغربی ممالک کی انسان دوستی ، انسانی حقوق کے تحفظ سے ان کی دلچسپی ،انصاف پرستی اور جمہوریت نوازی کے مظاہرے پوری انسانیت عراق اور افغانستان میں لڑی جانے والی جنگوں کے دوران دیکھ ہی چکی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...