توہین رسالت کرنے والے دنیا و آخرت میں رسواء ہو نگے،خلیق بٹ

توہین رسالت کرنے والے دنیا و آخرت میں رسواء ہو نگے،خلیق بٹ

لاہور(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی کے نائب امیر خلیق احمد بٹ نے جوہر ٹاؤن میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے ہمارے نبی ؐ کا ذکر اللہ تعالیٰ نے بلند کر دیا ہے اسے کوئی پست نہیں کر سکتاگستاخانہ خاکے شائع کرنے والے دنیا و آخرت میں رسوا ہوں گے انہوں نے کہا کہ کوئی شخص اس وقت تک مسلمان ہی نہیں ہوسکتا جب تک وہ دنیا جہان کی ہر چیز اور شخصیت سے بڑھ کر نبی پاک حضرت محمد ؐ سے محبت نہ رکھے۔اسی محبت کا تقاضاہے کہ ہر مسلمان ان سے محبت کے اظہار اور گستاخوں کو باور کروانے کیلئے 25جنوری کو نکالے جانے والے شان مصطفٰے ملین مارچ میں اپنی استطاعت سے بھی بڑھ کر شرکت کی کوشش کریں اس سلسلے میں علماء کرام پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسجدو ممبر پر نبی مہربان کی شان زیادہ سے زیادہ بیان کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کا بھی فرض ہے کہ و ہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ پر دباؤ ڈالیں کہ ایسی قانوں سازی کی جائے جس کے ذریعے مقدس شخصیات کے خلاف کوئی گستاخی کرنے کی جراء ت نہ کرسکے۔علماء کنونشن سے مولانا فرید حقانی ، عبید اللہ چترالی،مفتتی زمان،حافظ عبدالماجد،سید علمدار حسین بخاری، انس واحدی، چودھری عبدالقیوم ، مولانا حامد کمال الدین ، مشتاق مانگٹ،وسیم اقبال و دیگر علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...