دو بچوں کی ماں کی پُر اسرار ہلاکت نعش مردہ خانہ میں جمع

دو بچوں کی ماں کی پُر اسرار ہلاکت نعش مردہ خانہ میں جمع

لاہور(کرائم سیل) ڈیفنس کے علاقہ میں دو بچوں کی ماں کی پر اسرار ہلاکت،پولیس نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا۔پولیس کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقہ ملک پور کی رہائشی 35سالہ سکینہ بی بی کی چند سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ اصل میں اٹاری سروبہ کہ رہائشی تھی۔گزشتہ روز وہ گھر میں پر اسرار طور پر مردہ حالت میں پائی گئی جس پر اس کے شوہر نے اس کے بھائیوں کو اطلاع دی جنہوں نے یہاں پہنچ کر پولیس کو اطلاع دے کر الزام لگایا کہ سکینہ بی بی کے سسرال والوں نے اسے مبینہ طور پر قتل کر دیا ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر متوفیہ کی نعش کو شک کی بنیاد پر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔   ہے پولیس کے مطابق ظاہری طور پر موت طبی معلوم ہوتی ہے اور قتل کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں البتہ ورثا کے کہنے پر دفعہ 176کی کارروائی کی جا رہی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پر شواہد واضح ہو جائیں گے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...