حضور پاکﷺکی شان میں گستاخی برداشت نہیں،ناظرہ مسعود
لاہور(نمائندہ خصوصی)لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن انٹرنیشنل خواتین ونگ کی سربراہ محترمہ ناظرہ مسعوداحمدصدیقی نے کہاہے کہ حضور نبی کریم ؐ کی شان اقدس میں کسی بھی قسم کی گستاخی ناقابل برداشت ہے آپ ؐ کی حرمت کا دفاع امت مسلمہ پر ہر صورت لازم و ملزوم ہے ان خیالات کااظہار لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس پوری انسانیت اور تمام مذاہب کیلئے مشعل راہ ہے سیمینار سے محترمہ عارفہ افتخار ، محترمہ سیدہ طاہرندیم ، محترمہ روبینہ عامر ،محترمہ ظل ہما، محترمہ عائشہ رحمان ،محترمہ سعدیہ سمیت دیگر لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن خواتین ونگ کی مرکزی عہدیداران نے بھی اپنے خطاب میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی سیمینار کے اختتام پر ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔