گلشن راوی ،پانچ سالہ بچی سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئی
لاہور(کرائم سیل)گلشن راوی کے علاقہ میں پانچ سالہ بچی گھر کی سیڑھیوں سے گر کے شدید زخمی ہو گئی۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق گلشن راوی کے علاقہ کی رہائشی پانچ سالہ صوبیہ گھر کی سیڑھیوں کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک پاؤں پھسل جانے کی وجہ سے سیڑھیوں سے گر گئی اور شدید زخمی ہو گئی۔ گھر والوں نے ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔