لیاقت آباد،گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر،ایک شخص زخمی

لیاقت آباد،گدھا گاڑی اور موٹر سائیکل کی ٹکر،ایک شخص زخمی

لاہور(کرائم سیل)لیاقت آباد کے علاقہ میں گدھا گاڑی اور موٹرسائیکل کے تصادم میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ٹیم نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقہ کا رہائشی محمد رحمان گزشتہ روز اپنے گھر سے فیروز پور روڈ کی جانب جا رہا تھا فیروز پور روڈ کے قرب ہی تیز رفتاری اور سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے اس کی موٹر سائیکل سامنے جاتی ہوئی گدھا گاڑی سے ٹکڑا گئی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔اہل علاقہ نے زخمی کو اٹھا کر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی جنہوں نے فوری موقع پر پہنچ کر زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی ہے۔

مزید : علاقائی