حکومت نے بحرانوں کے ریکارڈ بنانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،محمد جمیل

حکومت نے بحرانوں کے ریکارڈ بنانے میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا،محمد جمیل

لاہور(پ ر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدر محمد جمیل نے کہا ہے کہ برسراقتدار مسلم لیگ(ن) نے بحرانوں کے ریکارڈ بنانے پر تمام سابقہ حکومتوں کو کہیں پیچھے چھوڑ دیا ہے اور صرف دو سالوں کی مختصر مدت میں ہی قوم کو ایک کے بعد دوسرے بحران سے دوچار کرنے پر موجودہ حکمرانوں کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہونا چاہیے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا بجلی اور گیس کے بعد پٹرول کے جاری بحران سے حکومت کے گڈ گورنس کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے ،لگتا ہے حکمران عوام کو قطاروں میں لگا کراپنے اقتدار کی مدت پوری کرنے کے خواہاں ہیں، انہوں نے کہا حکومت اپنی رٹ کھوچکی ہے اور پورے ملک میں کرپشن، لوٹ مار اور لاقانونیت کا دوردورہ ہے،پٹرول کے سنگین بحران پر حکمران ٹولے کا ٹس سے مس نہ ہونا انکی بے حسی کی روشن مثال ہے،وزیر اعظم نے پٹرول بحران پر وفاقی وزیر خزانہ اور وفاقی وزیر پٹرولیم کوکلین چٹ دیدی جوقابل مذمت ہے، مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کاسکھ چین چھین لیا ہے اور چھوٹے تاجر ،دکاندار اور کاروباری افراد بزنس ٹھپ ہوجانے کے باعث بدترین معاشی مشکلات سے دوچار ہیں ، حکمرانوں کے پاس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا کوئی حل نہیں ،بہتر یہی ہے اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے اقتدار چھوڑ دیں بصورت دیگر اپنے بدترین سیاسی انجام کا انتظار کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...