پولیس کا سرچ آپریشن ،43مشتبہ افراد گرفتار

پولیس کا سرچ آپریشن ،43مشتبہ افراد گرفتار

لاہور(کرائم سیل) گجر پورہ کے علاقہ میں پولیس کا رات گئے سرچ آپریشن ،43مشتبہ افراد گرفتار جبکہ متعدد تفتیش کے بعد رہا۔ بتایا گیا ہے کہ ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر رات گئے گجر پورہ کے علاقہ میں پولیس کی بھاری نفری نے گھر گھر تلاشی کے دوران ہوٹلوں میں ٹھہرے والوں ، سراؤں اور کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے۔ اس دوران پولیس نے نامکمل کوائف اور کمپیوٹر ائزڈ شناختی کارڈ نہ رکھنے والے افراد کو حراست میں لے لیا۔    جنہیں معززین علاقہ کی مداخلت پر رہا کر دیا گیا جبکہ متعدد افراد سے تفتیش جاری ہے۔

مزید : علاقائی