موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے،میاں ایوب

موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام نظر آرہی ہے،میاں ایوب

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت وجود میں آئی ہے اب تک اس نے عوام کو ایک بھی ریلیف نہیں دیا عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر گرنے کے باوجود اس لحاظ سے نہ تو قیمتوں میں کمی کی گئی الٹا حکومت نے عوام سے پٹرول ہی چھین لیا جبکہ بجلی اور گیس کا بحران پہلے سے جاری ہے۔اس طرح سے حکومت کے گڈ گورنینس کے دعووں کی قلعی کھل گئی ہے۔میاں محمد ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی رٹ کھوچکی ہے اور پورے ملک میں کرپشن، لوٹ مار اور لاقانونیت کا دوردورہ ہے پٹرول کے سنگین بحران نے حکومت کی بے حسی کو ثابت کر دیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...