راوی روڈ ، کرنٹ لگنے سے جھلسنے والا محنت کش ہسپتال میں دم توڑ گیا
لاہور( کرائم سیل) راوی روڈ کے علاقے میں دو روز قبل کرنٹ لگنے کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والا محنت کش سلیم گذشتہ روز میو ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔بتایا گیا ہے کہ نارووال کا رہائشی چالیس سالہ سلیم دو روز قبل ایک زیر تعمیر مکان میں بجلی کا کام کررہاتھا کہ اچانک اسے بجلی کی ننگی تاروں سے زور دار جھٹکا لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا تھا اسے میو ہسپتال میں طبی مادادی دی جارہی تھی جو گذشتہ روز دم توڑ گیا تاہم اس سلسلہ میں مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اتفاقیہ حادثہ تھا جسکی وجہ سے ورثاء نے کاروائی نہیں کروائی تھی متوفی دو بچوں کا باپ تھا۔ لواحقین اسکی لاش تدفین کیلئے آبائی گاؤں نارووال لے گئے ہیں۔